بولان: نامعلوم افراد کا دکان پر دستی بم حملہ

265

بولان، مچھ میں نامعلوم افراد کیجانب سے دکان پر دستی بم حملہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے دکان پر دستی بم سے حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق مچھ میں نیو بس اڈے میں مکینک کے دکان پر نامعلوم افراد نے دستی پھینکا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا، دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ دکانوں کو نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔