کیچ: نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک شخص اغواء

124

بلوچستان کے علاقے کیچ سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے گورکوپ سے نامعلوم مسلع افراد نے رشید ولد خاطر نامی شخص کو اغواء کر لیا۔

یاد رہے کہ مزکورہ شخص کو اس سے قبل بھی نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا جو بعد میں بازیاب ہوگیا تھا۔