کوئٹہ: ایک شخص کی لاش برآمد

119

کوئٹہ مشرقی بائی پاس سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

نمائندہ ٹی بی پی کو ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوئٹہ علاقے مشرقی بائی باس سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔