پنجگور: بی این پی کا سابقہ سی سی ممبر بیٹے سمیت قتل

313

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کا سابقہ سی سی ممبر عابد بلوچ اور بیٹا جانبحق۔

عابد بلوچ نے کچھ روز قبل انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بی این پی ٹکٹ کیلئے کاغذات بھی جمع کرائے تھے۔

ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔