وڈھ: ٹریفک حادثے میں 2 افراد جانبحق، 3 زخمی

144

خضدار: وڈھ کے قریب گاڑی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے افراد جانبحق و زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوست ویب ڈیسک کے مطابق خضدارکے علاقے وڈھ کراڑو کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور تین زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز کوئٹہ سے کراچی جانیوالی گاڑی تیز رفتاری کے باعث کراڑوکے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں حمزہ ولد حاجی انور اور شاہ زیل ولد محمد اعظم موقعے پر جانبحق ہوگئے جبکہ غلام مصطفی، محمد عمر اور محمد اظہر زخمی ہوگئے۔جانبحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کراچی ریفر کردیا گیا، جانبحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں۔

عوامی حلقوں کے مطابق موٹر وے پولیس کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے اس روٹ پر ٹریفک حادثات کی شرع میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔جبکہ انہوں نے کمشنر قلات ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے موٹر پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے اس روٹ پر موٹر وے پولیس کی تعیناتی کو ممکن بنانے میں کوشش کریں تاکہ تیز رفتاری اور رَف ڈرائیونگ کی وجہ سے ہونیوالے حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاء کوروکھنے میں مدد مل سکے۔