تمپ اور مند میں فورسز کا آپریشن، 2 افراد لاپتہ

169

تمپ اور مند میں فورسز کیجانب سے سرچ آپریشن، دو افراد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمپ اور مند میں فورسز کیجانب آپریشن کی گئی، دوران آپریشن گھر گھر تلاشی لی گئی، جبکہ تمپ سے نامعلوم افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا.

اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے رود بن میں فورسز نے سرچ آپریشن کی، علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران آپریشن گھروں میں موجود خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا.

جبکہ تمپ کے علاقے گومازی سے نامعلوم مسلح افراد نصروک ولد عبدالواجد کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے، تاہم اغواء کئے جانے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکی.

دریں اثناء اطلاعات موصول ہوئییں ہے کہ مند کے علاقے گواک میں بھی فورسز کی جانب سے آپریشن کی گئی ہے، دوران آپریشن فورسز نے یحییٰ ولد عابد سکنہ گواک کو حراست بعد لاپتہ کردیا.