بلوچستان : پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں دو افراد گرفتاری بعد لاپتہ

168

پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں دو افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں فورسز نے سحری کے وقت حاجی داد محمد ولد عبداللہ کے گھر  پر چھاپہ مار کر تلاشی کے بعد دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت نسیم ولد محمد کریم سنجرانی اور فاروق ولد محمد کریم سنجرانی کے نام سے ہوئی ۔

لاپتہ ہونے والے دونوں نوجوان آپس میں بھائی ہیں ۔

دریں اثنا دوسری جانب بلوچستان کے علاقے تمپ نظر آباد میں بھی فورسز نے چھاپہ مار کر گھر گھر تلاشی لی ۔

تاہم چھاپے میں ابھی تک کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔