یک مچ: گاڑیوں میں تصادم چار افراد بری طرح جھلس کر زخمی

245

 

بلوچستان کے ضلع چاغی کے تحصیل دالبندین کے علاقے یک مچ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول تفصیلات کے مطابق دالبندین کے علاقے یک مچ میں گیس سلنڈروں سے بھری دو زمباد گاڑیاں روڈ کنارے کھڑی، روڈ بنانے والی مشینری سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

مزید اطلاعات کے مطابق حادثے میں چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں دالبندین ہسپتال ریفر کیا جارہا ہے۔ معلومات کے مطابق زخمیوں کا تعلق ماشکیل سے ہے۔