لشکر بلوچستان نے بی آر اے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کرلی

796

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے نامعلوم مقام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منگل روز مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں کے ساتھ ایک مشترکہ کاروائی میں پنجگور کے علاقے گچک کہن میں واقع سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کو راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

حملے میں  فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

حملے کی ذمہ داری مشترکہ طور پر قبول کرتے ہیں  اور ہماری اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔