فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، گلوکارہ شکیرا کا اسرائیل میں پرفارم کرنے سے انکار

354

کولمبیا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارا شکیرا نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔

اسرائیل کا فلسطینی شہریوں پر جہاں ظلم وستم جاری ہے وہاں دنیا بھر میں سخت مذمت بھی کی جا رہی ہے.

معروف گلوکارہ شکیرا بھی احتجاج کرنے والوں میں شامل ہو گئیں، لبنانی نژاد کولمبیا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔

شکیرا کا کہنا ہےکہ وہ اسرائیل میں پرفارم نہیں کریں گی تا کہ ان کا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ ہوجائے۔

شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر ہے۔ اس منصب کا اخلاقی تقاضا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی اور نسلی تعصب کے خلاف جد وجہد کرے۔