خضدار: ایف سی پر حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان نے قبول کرلی

227

بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے نامعلوم مقام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہیکہ پیر کے شب بلوچ سرمچاروں نے خضدار پیر عمر کے مقام پر لیویز چوکی کے قریب خضدار کی طرف جانے والی قابض ایف سی کے کانوائے پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض ایف سی کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہے اور ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگی۔