جنازے پر حملہ دشمن کی ہواس باختگی کی انتہا ہے : دوستین بلوچ

290

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں  شہید عاطف بلوچ کی جنازے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ جنازے پر حملہ پاکستان کی دہشتگردی کی ایک واضح ثبوت ہے۔

ترجمان نے کہا ہمیں  پاکستانی فوج اور انکے ڈیتھ اسکواڈوں متعلق روز اول سے  یہ معلوم تھا کہ اس جنگ میں دنیا کے تمام جنگی قوانین کو پامال کرئے گا  اور ہمیں یہ بھی اچھی طرح سے معلوم ہے کہ ہمارا واسطہ ایک انتہائی غیر مہذب دشمن سے ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ریاست کی جانب سے ایسی غلیظ حرکتوں  سے بلوچ قومی تحریک کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوگا۔

دوستین بلوچ نے شہید عاطف بلوچ کو سرخ سلام و مند میں جنازے پر فائرنگ سے شہید ہونے والے عاطف بلوچ کے ماموں خلیل بلوچ کو بھی خراج عقیدت پیش کی۔