بی ایل ایف نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

130

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 16 مئی بدھ کے روز سرمچاروں کا ضلع آواران میں گواش تیرتیج کے مقام پر پاکستانی فوج کے ساتھ آمنا سامنا ہوا تو ایک طویل جھڑپ شروع ہوئی، جس میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ بدھ ہی کے روز سی پیک منصوبے کی روٹ پر ہوشاب اور بالگتر کے درمیان ایک چوکی پر اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہمارے یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔