گوادر: قیدیوں کو عدالت لیجانے والی گاڑی حادثہ کا شکار

121

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں قیدیوں کو عدالت لیجانے والی پولیس وین حادثے کاشکار ہوگئی-

تفصیلات کے مطابق گوادر جناح ایونیو کے قریب قیدیوں کی گاڑی کو حادثہ، حادثے میں 14 قیدی زخمی ہوگئے-

ذرائع کے مطابق حادثہ وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد زخمیوں کو گوادر سول اسپتال منتقل کردیاگیا-