پنجگور زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا

257

پنجگور زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا

دی بلوچستان پوسٹ پنجگور رپورٹر کے مطابق بلوچستان کا ضلع پنجگور رات گئے زور دار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا۔

مزید اطلاعات کے مطابق پنجگور میں یکے بعد دیگر چار زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جو کافی دیر تک جاری رہی۔ دھماکوں اور فائرنگ کی آواز دور دور تک سنائی دی، تاہم ابھی تک تفصیلات موصول نہیں ہوسکے ہیں کہ یہ دھماکے کس نوعیت کہ ہیں۔