مند: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

146
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے مند سے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق مند کے علاقے گوّاک سے فورسز نے حاجی قادر بخش کے گھر پر چھاپہ مار کر مروان ولد حاجی قادر بخش سکنہ گوّاک کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے.

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مند گوّاک کے علاقے میں گذشتہ دنوں بلوچ آذادی پسند تنظیم کیجانب سے فورسز پر حملہ کیا گیا تھا جس میں فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا.