مند سے لاپتہ ہونے والے دو افراد تربت سے بازیاب

262

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مند سے پچیس مارچ کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق پچیس مارچ کو مندکے علاقے ڈلسر سے دوران آپریشن پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے دو بھائی مدیر ولد خان محمد اور منیر ولد خان محمد سکنہ ڈلسر مند گزشتہ شب تربت سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-

واضح رہے پچیس مارچ کو ہونے والے آپریشن میں مدیر اور منیر کے تیسرے بھائی حسین کو بھی پاکستانی فورسز اپنے ساتھ لے گئے تھے، جو ابھی تک لاپتہ ہے