مستونگ: فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص مارا گیا، سیکورٹی فورسز کا دعوہ

117

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر مستونگ کے پہاڑی علاقے قابو سے ایک شخص کی لاش لائی گئی ہے جسکی موت جسم کے مختلف حصوں پر گولی لگنے سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاش کی شناخت مقصود احمد ولد رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، تاہم سکیورٹی ذرائع نے دعوہ کیا ہے کہ مزکورہ شخص سی ٹی ڈی اور ایف سی کے ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔

دوسری جانب علاقائی ذرائع اور بلوچ سیاسی پارٹیاں ایسے کئی واقعات پر کہتے رہے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ادارے پہلے  سے لاپتہ افراد کو مار کر اسے جعلی مقابلے کا نام دیتے ہیں۔

تاہم ابھی تک دی بلوچستان پوسٹ کو اس واقعہ کی مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔