خضدار: فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جانبحق

162

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے تحصیل مولہ میں دو بھائیوں کے آپسی رنجش کے باعث فائرنگ کے نتیجے میں بھائی بھتیجا اور نواسہ جاں بحق ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق مقتولین کی شناخت عبدالسلام، محمد امین اور نزیر احمد کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق جمالزئی زہری قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔