بلوچستان مختلف واقعات میں تین افراد جانبحق جبکہ دو زخمی

149

 

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، دشت اور دکی میں مختلف واقعات و حادثات میں تین افراد جانبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویش سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دکی میں دو بھائیوں کے بیچ لڑائی کے نتیجے میں ایک دوسرے پر فائرنگ سے چھوٹا بھائی موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے، جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ، دشت کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں کار الٹنے سے کار میں سوار ایک شخص جانبحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا ہے۔ متوفی اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں ٹریکٹر الٹنے کے نتیجے میں بہاوالدین ولد رحیم الدین کاسی عمر 30 سال جانبحق ہوگئے ہیں۔ متوفی ہنہ اوڑک کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔