آواران: دوران آپریشن لاپتہ ہونے والے متعدد افراد کی شناخت ہوگئی

204

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں فوجی آپریشن کے دوران فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے متعدد افراد کی شناخت ہوگئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں آواران کے علاقے پیراندر لوپ میں پاکستان آرمی نے آپریشن کر کے بہت بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد اپنے کیمپ منتقل کردیا جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

لاپتہ ہونے والے کچھ خواتین کی شناخت معلوم ہوگئی ہے جن کے نام، حاجر، بیبو، گْلی، پیروز، قیمتی، ماہ جان، جان بی بی، آمنہ، شریفہ، شاہ گْل، نورجان، بیبل، گْل نسا، جان بی بی، زیبا، مریم، مَلکی، حمیدہ، زرجان، حسینہ، زیبا، گْل بہار، گْلوک اور سمیدہ ہیں۔

جبکہ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ آٹھ مردوں کی بھی شناخت سامنے آئی ہے جن کے نام، بارگ، شہداد، وحید، رحمت اللہ، کَسو، وشی، اختر اور سلام ہیں۔

تاہم ابھی تک دیگر لاپتہ افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔