کوئٹہ: کاریز میں گرنے سے دو نوجوان بھائی جانبحق

150

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سردار کاریز میں کاریز کی صفائی کرتے ہوئے کاریز میں گرنے سے دو نوجوان بھائی جانبحق ہوئے ہیں۔

دی بلوچستاب پوسٹ کے نمائندے کو ایدھی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق جانبحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ ابراہیم ولد محمد حنیف قبیلہ مینگل اور 20 سالہ اسماعیل ولد محمد حنیف قبیلہ مینگل سے ہوئی ہے جبکہ ان کی میتیں بی ایم سی ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔