رینجرز کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والا بلوچ نوجوان پولیس کی تحویل میں دم توڑ گیا

517

کراچی: رینجرز کے ہاتھوں شدید تشدد کا شکار ہونے والا اختر بلوچ نامی نوجوان پولیس کی تحویل میں دم توڑ گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق اختر بلوچ ولد اکبر بلوچ کو رینجرز اہلکار گزشتہ ہفتے رات تین بجے لیاری کے علاقے میرا ناکہ گلی نمبر 7 میں واقع انکی رہائش گاہ سے اٹھا کر لے گئے تھے۔

اختر بلوچ کو رینجرز اہلکاروں نے تین روز شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نیم مردہ حالت میں اسلحہ اور منشیات کے جھوٹے الزام میں بغدادی پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

اختر بلوچ کے خاندانی زرائع کے مطابق گزشتہ دنوں جب پولیس اختر کو عدالت میں پیشی کے لئیے مفلوج حالت میں لائی تو اہلخانہ نے جج سے انکے فوری علاج و معالجے کے لئیے منت سماجت کی کہ اختر کو اسپتال منتقل کیا جائے، مگر جج نے انکی درخواست رد کردی۔

پیشی کے بعد جب پولیس اختر بلوچ کو جیل منتقل کررہی تھی تو وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔