کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

163

ٹی بی پی نیوز ویب ڈیسک کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت شہر کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے علی بھائی روڈ پر خراد کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دکان پر کام کرنیوالا نوجوان سجاد علی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

حملہ آور موقع سے فرا رہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔