بلوچستان:ساہیجی میں جاسوس طیاروں کی پرواز جاری

166

بلوچستان کے علاقے ساہیجی میں جاسوس طیاروں کی پرواز

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ساہیجی اور گرد و نواح میں جاسوس طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی غیر معمولی نوعیت کی پروازیں جاری ہیں .خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ علاقے میں کسی  بڑے آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں.

واضح رہے کہ ان ہی علاقوں میں پہلے بھی شدید نوعیت کے آپریشن کئے جاچکے ہیں جن میں عام آبادیوں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے.