چاغی: سیندک سے مسخ شدہ لاش بر آمد

167

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق سیندک کے نزدیکی علاقے دل آرام کے قریبی پہاڑوں سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ نعش کافی پرانی ہے جو
پکنک پر گئے ہوئے نوجوانوں کو اس علاقے میں ملی جس کے بعد ان نوجوانوں نے مقامی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔