تربت: سیپیک سیکورٹی پر مامور پاکستانی فورسز پر 122mm میزائل سے حملہ

1063

تربت: ہوشاب کے قریب واقع پاکستانی فورسز کے کیمپ پر نامعلوم افراد کا  122mm میزائل سے حملہ

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے ہوشاب کے قریب واقع پاکستانی فورسز کے کیمپ پر میزائل فائر کیا ہے۔

علاقائی زرائع کے مطابق دھماکے کی شدت سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی اور مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ کیمپ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے روٹ پر قائم ہے۔

دھماکے کی زمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں پاکستانی فورسز پر متواتر حملہ کرتے رہتے ہیں۔