کوئٹہ: دنیا نیوز کے کیمرہ مین کے گھر پر فائرنگ

267

بلوچستان کے دارلحکومت شہر کوئٹہ کے علاقے اسٹوریٹ روڈ پر واقع دنیا نیوز کے کیمرہ مین خرم شہزاد کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔

زرائع کے مطابق اسٹوریٹ روڈ پر رہائش پزیر دنیا نیوز کے کیمرہ مین خرم شہزاد کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستک دی، جب ان کی اہلیہ دروازہ کھول کر باہر آئیں تو ان پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ مسمات سائرہ بتول و بچہ عثمان زخمی ہوگئے۔

چھیپا زرائع نے بتایا کہ دونوں کو ٹانگوں میں ایک، ایک گولی ہے۔