خاران: فورسز کا بڑے پیمانے کی آپریشن کی تیاری : علاقے کو مکمل سیل کردیا

475
File Photo

خاران و گرد نواح کے علاقوں میں بڑے پیمانے کی آپریشن کا خدشہ ۔

تفصیلات کے مطابق خاران میں آج فورسز کی بڑی تعداد نے کلی نارو، کلی بادہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے کلی نارو کے پہاڑی علاقوں کَلتاچ اور جوگیان کی طرف جاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں ۔

کلی نارو کے لوگوں کے مطابق فورسز نے عام آبادی کو ہر قسم کے نقل وحرکت سے گریز کرنے کی پابند کرتے ہوئے سختی سے کہا کہ کَلتاچ اور جوگیان میں آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے اس دوران لوگ اپنے گھروں سے باہر نہ جائیں۔
خیال رہے اس سے پہلے بھی فورسز نے کلی نارو اور کلی بادہ کے رہاہشیوں کو سخت تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا کہ وہ کَلتاچ اور جوگیان کے پہاڑی سلسلوں میں سرمچارون کو راشن پہنچاتے ہیں۔