بلیدہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

188

بلیدہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک۔

دی بلوچستان پوسٹ  بلیدہ کے نمائندے کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میناز میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چنگیز ولد بلوچ خان نامی شخص کو قتل کردیا۔

قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔

مقامی لیویز فورس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تفصیل اور شواھد اکھٹے کیئے۔

مقتول میونسپل کمیٹی بلیدہ کے چییرمین اور نیشنل پارٹی کے رہنما اسلام بلیدی اور سابق صوبائی وزیر ظہور بلیدی کا قریبی رشتہ دار ہے