امریکہ کا ایک اور ڈرون حملہ ، دو اہم افغان طالبان رہنما ہلاک

255

 افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں 2 طالبان رہنما ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملوں میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ڈرون حملوں میں 31 افراد ہلاک ہوچکے جب کہ اس کے بعد اب ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون حملہ صوبہ ننگر ہار کے ضلع باتی کوٹ میں کیا گیا جس میں 2 طالبان رہنما مارے گئے جن کی شناخت فیصل اور عبیداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔