مشکے و آواران میں فورسز پر حملوں کی اطلاع

416
File Photo

آواران میں نامعلوم مسلح افراد کا فورسز کی چوکیوں پہ حملہ ۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے کولواہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فروسز پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے جبکہ دوسری جانب مشکے کے علاقےپروار میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی کیمپ پر راکٹوں اور دیگر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں پورے علاقے میں سنی گئی ۔

تاہم ابھی تک کسی بھی مسلح گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

واضح رہے کہ آواران و مشکے میں کافی عرصے سے فورسز پر شدید قسم کے حملے ہوتے رہتے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے تاہم مذکورہ علاقے میں ڈاکٹر اللہ نظر کی سربراہی میں سرگرم مسلح تنظیم  بی ایل ایف کافی فعال نظر آتا ہے