خضدار یونیورسٹی کا طالب علم بھائی سمیت حب ندی میں ڈوب کر جانبق۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب ندی میں حبکو کے قریب تین افراد ڈوبنے سے جانبحق ہوگئے تھے، جن کی شناخت آج دو بھائیوں سمیر ولد بہرام، دانش ولد بہرام اور نعیم ولد ایاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق دانش ولد بہرام خضدار انجینئیرنگ یونیورسٹی کا طالب علم تھا اور وہاں مکینیکل ڈپارٹمنٹ میں فائنل ائیر کا طالب علم تھا۔

جبکہ سمیر ولد بہرام لسبیلہ یونیورسٹی میں واٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کا طالب علم تھا۔

کراچی کے علاقے لیاری میں مقیم ان بھائیوں کا تعلق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے ہے۔