قلعہ عبداللہ میں فورسز کے رویے پر تاجروں کا احتجاج

235

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ گڑنگ چیک پوسٹ کے مقام پر تاجروں نے فورسز کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بلاک کردیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقہ گڑنگ چیک پوسٹ کے مقام پر تاجر برادری نے فورسز کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ کوبلاک کر دیا اور تاجروں نے ٹائر جلائے۔

کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش سے لوگوں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا بعد میں سرکاری حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرنے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ کو بحال کر دیاگیا۔