وزیراعلیٰ بلوچستان کا بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

378

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلٹ اور بم پروف گاڑی استعمال نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ کی کابینہ اراکین اور اعلئ سول اور پولیس افسران کوبھی بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کی ممانعت کردی۔

انہوں نے تمام سرکاری بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیوں کو فوری طور پر پارک کرنے کی ہدایت کرتے ہوےکہا کہ اگر کسی کو اپنی جان بہت عزیز ہے تو وہ اپنے اسکواڈ اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو بھی بلٹ پروف گاڑی کی سہولت فراہم کرے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق ہم خود کو تو بلٹ پروف گاڑی میں محفوظ کر لیتے ہیں لیکن ہمارا سیکیورٹی سٹاف ہماری وجہ سے نمایاں ہدف ہوتا ہےاور کئی واقعات میں وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکار نشانہ بنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے اور جب وقت پورا ہو تو بلٹ پروف گاڑی بھی بچا نہیں سکے گی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ آئندہ مجھ سمیت کسی بھی وی آئی پی کے لیے روٹ نہیں لگےگا۔ کیونکہ ہم اپنی سہولت اور شان و شوکت کے لیے روٹ لگا کر عوام کو مشکل میں ڈالتے ہیں۔