بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم وجوہات کے باعث ایک شخص نے خودکشی کرلی۔
خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت جاسم ولد غفار کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ شخص نے خودکشی کی کوشش کی جس کو بے ہوشی کی حالت میں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث اس کو تربت منتقل کردیا گیا ہے جہاں پہنچنے سے پہلے اس نے دم توڑ دیا۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رواں ہفتے یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل کوئٹہ اور کوہلو میں خاتون سمیت دو افراد نے خودکشی کی ہے۔