کوہلو کے علاقے لاکر وڈھ فضل چل میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں 2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کوہلوکے علاقے لاکر وڈھ فضل چل کے علاقے میں ایف سی کی بم ڈسپوزل پارٹی علاقہ کلیئرنس کیلئے جارہی تھی کہ اس دوران بارودی سرنگ دھماکہ ہوا
دھماکے کے نتیجے میں 2اہلکار علی محمد اور عادل سلیم زخمی ہوگئے