پاکستانی فوج کے قافلوں پر حملہ کیا، بی ایل ایف

352

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل بدھ کو سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے گلی اور میسکی میں پاکستانی فوج کے دو قافلوں پر راکٹوں سے حملے کیا۔

پہلا حملہ گلی کے مقام پر سات گاڑیوں کے قافلے پر کیا گیا، جس میں ایک گاڑی راکٹ لگنے سے ناکارہ ہوا ہے۔ ان کی مدد کو آنے والی بارہ گاڑیوں کے قافلے پر میسکی کے مقام پر حملہ کیا۔ یہاں بھی ایک گاڑی کو راکٹوں سے نشانہ بنا کر شدید نقصان پہنچایا۔ ان حملوں میں چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ جمعرات کے روز سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے سہرا میں پاکستانی فوج کے گاڑی اور موٹر سائیکلوں کے قافلے پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دو موٹر سائیکل تباہ اور ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور سوار تمام اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔