بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گورکوپ میں سولانی کے مقام پر فوجی آپریشن میں شریک فوجی قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے یہ قافلہ گذشتہ کئی دنوں سی شاپک خوشاپ و گرد نواح میں فوجی آپریشنوں میں شریک تھا نام نہاد سی پیک سیکورٹی کے نام پر مذکورہ علاقوں میں سینکڑوں گھروں کو جلادیا گیا اور کئی گاؤں بھی بلڈوز کرئیے گے۔
دریں اثنا 17 جنوری کو بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے پنجگور میں گریڈ اسٹیشن پر قائم ریگو لر آرمی کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کرکے فورسز کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ یہ کیمپ پہلے ایف ڈبلیو کے زیر استعمال تھا جسے حال ہی میں ریگولر آرمی نے اپنا بیس کیمپ بنایا جہان ایک ٹارچر سیل قائم ہے جہاں بلوچ نوجوانوں کوقید جارہا ہے۔ ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔