بھاگ میں بم حملے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کرلی

559

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں بولان میں ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے گذشتہ شب بولان کے علاقے بھاگ محلہ غریب آباد میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے آلہ کار ٹھیکیدار کریم بخش پیوڑ کے ٹھکانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔

دوستین بلوچ نے کہا سرمچاروں نے بطور وارننگ یہ حملہ کیا ہم ٹھیکیدار کریم بخش سمیت بھاگ و گردنواح میں قابض فوج و خفیہ اداروں کیلئے پیسوں کے عیوض کام کرنے والے افراد کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ قومی تحریک کیخلاف کام ترک کرے بصورت دیگر اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار ہونگے۔