سراوان: مسلح حملے میں ایرانی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک

886

مغربی اور مشرقی بلوچستان کے درمیانی علاقے زامران میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چار ایرانی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

آج صبح نو بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد ایرانی فورسز پر حملہ آور ہوئے ہیں۔ حملہ زامران میں کوہ سھر اور دراب کے درمیان میں گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں چار ایرانی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ حملہ آور ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے جو ایرانی فورسز پر حملہ آور ہوئے اور فورا فرار ہوگئے۔

حکومتی خبر رساں ایجنسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد گودرزی، رحیم بخش پرکی، حمید رضا عابدی اور محمود نیکخواه‌ زاده کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ آور پاکستانی سرحد سے ایران میں داخل ہوئے اور حملے کے بعد واپس سرحد پار چلے گئے۔