بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سری کہن سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاش 5 دن پرانی ہے۔
ذرائع کے مطابق آ تاری کور سری کہن سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جو تقریباً 4 سے 5 دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔ نعش کو شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایسی لاشیں اکثر پہاڑی اور ندی نالوں سے ملتی ہیں۔ یہ زیادہ تر گلی سڑی اور تشدد کا شکار ہوتی ہیں اور ان کی شناخت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے-
بلوچ قوم پرست حلقے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان مسخ شدہ لاشوں کا ذمہ دار پاکستانی خفیہ اداروں اور سیکورٹی فورسز کو قرار دیتے ہیں –
یاد رہے کہ گذشتہ 12سالوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں افراد کی لاشیں ملی ہیں جنکو لاوارث دفنایا گیا ہے –
ایسی لاشیں ناقابل شناخت جبکہ بلوچستان میں ڈی این اے کا کوئی سہولت موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے جبری گمشدگیوں کے شکار بلوچ لاپتہ افراد کی لواحقین میں تشویش پایا جاتا ہے –