بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

724

گذشتہ رات کراچی میں لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ پر پولیس چوکی پر حملے کی ذمہ داری بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے قبول کرلی۔

ترجمان مرید بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ میں قائم پولیسچوکی پر دستی بم سے حملہ کیا جو کہ چوکی کے اندر جا گرا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس ونگ کے مطابق گارڈن لیاری ایکسپریس وے روڈ جوکہ خاص طور پر فوجی اداروں کے لیےاستعمال ہوتی ہے اور اس ٹول پلازہ میں جو ٹیکس جمع ہوتے ہیں وہ فوجی اداروں کو ملتے ہیں اور بلوچ نسل کشی میں استعمال ہورہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں ایک آزاد وطن کے حصول تک جاری رہیں گے۔