بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بولان کے علاقے جالڑی میں پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب جالڑی کے قریب فورسز کے چوکی پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کرکے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے کہا کہ آج صبح ہمارے ساتھیوں کے تعاقب میں نکلنے والے فورسز کی بھاری نفری پر کومبلڑی کے مقام پر گھات لگا کر حملہ کیا جسمیں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اس حملے سے تعاقب میں نکلنے والے اہلکاروں نے پسپائی اختیار کی اور اسکے بعد علاقے میں مارٹر اور دورمار توپوں سے گولہ باری شروع کی جس سے عام عوام انکے گھروں اور مال مویشیوں کو نقصان ہونے کے امکانات ہیں علاقے میں فوج کی موجودگی اور بھاری گولہ باری کی وجہ سے فوری معلومات حاصل کرنے میں مشکلات پیش آتے ہیں۔