بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے لیویز اہلکار کی شناخت حاجی بیگ محمد بنگلزئی کے نام سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کا واقعہ مستونگ پڑنگ آباد کے علاقے میں پرانا گرین ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکارحاجی بیگ محمدبنگلزئی ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مقتول لیویز اہلکار اپنے موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا،مقتول کے سر میں گولی لگنے سے موت واقع ہوئی ہے۔
لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔