بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز8فروری کوعلی الصبح سات بجے سرمچارکیچ کے علاقے ڈنڈار کے ڈل بازار میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کیلئے گھات لگا کر انتظار میں تھے کہ اس دوران دوسری طرف سے دشمن فوج نے سرمچاروں پر حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد ایک طویل جھڑپ شروع ہوئی جو چھ گھنٹے تک جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی مدد کیلئے چار ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچے لیکن سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی سے پاکستانی فوج کو پسپا کیا۔ جھڑپ میں پاکستانی فوج کے 8 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ اس حملے میں ہمیں بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کی مدد بھی حاصل تھی۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔