بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ہے۔
حملہ ضلع کیچ کے علاقے زامران میں ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔