بلوچ لبریشن آرمی نے پنجگور حملے کی مزید تفصیلات جاری کردیں

3170

بی ایل اے نے پنجگور میں حملے کی مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ ابتک دشمن کے 50 سے زائد اہلکار ہلاک کرتے ہوئے ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے ایک وسیع احاطے پر قبضہ کرکے دشمن فوج کو ایک جگہ گھیرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

جیئد بلوچ نے کہا کہ اس آپریشن میں ابتک مجید بریگیڈ کے دو جانباز فدائین شہادت قبول کرچکے ہیں جبکہ باقی فدائین دشمن فوج کا گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے، انکا مکمل صفایا کررہے ہیں۔ چھ گھنٹے گذرنے کے باوجود جنگ ابھی تک جاری ہے۔