بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستان نیوی کے کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے –
ذرائع کے مطابق جمعرات شب نامعلوم سمت سے نیوی کیمپ پر بی ایم راکٹ داغے گئے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے –
ابتدائی اطلاعات کے مطابق راکٹ حملے سے کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے اور عسکری ذرائع نے بھی اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے –
خیال رہے کہ ضلع کیچ میں اس پہلے پاکستانی فورسز کے کمیپ اور چیک پوسٹوں پر راکٹ داغے گئے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –