ہرنائی سے اسکول استاد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

335

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ماسٹر مجیب الرحمان سمالانی ولد عبدالرحمن سکنہ شاھرگ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گذشتہ شب فورسز نے آٹھ بجے کے وقت کھوسٹ اور شاھرگ کے درمیان علاقے سے فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تواتر کے ساتھ جاری ہیں گذشتہ روز فورسز نے آواران سے ستر سال بزرگ کو حراست میں لیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

اس کے علاوہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو آج 4560 دن مکمل ہوگئے تاہم لوگوں کو بازیاب کرنے کے بجائے مزید لوگوں کو حراست میں لیا جارہا ہے